ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اس ماہ کے آخر تک آدھار کارڈ سے جوڑا نہ گیا تو راشن کارڈ منسوخ ہوجائے گا۔۔۔ یو ٹی قادر

اس ماہ کے آخر تک آدھار کارڈ سے جوڑا نہ گیا تو راشن کارڈ منسوخ ہوجائے گا۔۔۔ یو ٹی قادر

Mon, 12 Sep 2016 00:28:51    S.O. News Service

بنگلورو 11/ستمبر(ایس او نیوز) محکمہ غذا ور سول سپلائی کے وزیر یوٹی قادر نے کہا ہے کہ عوام کو اپنے راشن کارڈ کے ساتھ آدھار کارڈ نمبر جوڑنے کی مہلت صرف اس ماہ کی 30تاریخ تک حاصل رہے گی۔ اس کے بعد جن راشن کارڈوں کو آدھار کارڈ کے ساتھ جوڑا نہ گیا ہوگا، ایسے راشن کارڈ س کو بوگس راشن کارڈ قرار دیتے ہوئے منسوخ کردیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات شہر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر راشن کارڈ میں موجود ناموں میں سے خاندان کے کسی ایک فرد کا نام بھی آدھار نمبر سے جڑا ہوا نہیں ہوگا تو پھر اس کا نام کارڈ سے نکال دیا جائے گا۔ایسی صورت میں بعد میں اگر کوئی دستاویزی ثبوت پیش کیا جاتا ہے تو پھر اس کاگہرائی سے جائزہ لینے کے بعد دوبارہ وہ نام داخل کیا جاسکے گا۔ راشن کارڈ پر ضروری اشیاء حاصل کرنے کے لئے اس مرتبہ شہروں میں اکتوبر، نومبر اور دسمبر تین مہینوں کے لئے بیک وقت کوپن فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے، مزید اس سہولت کو دیہی علاقوں میں جاری کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ چونکہ دیہی علاقوں میں بجلی کی قلت اور بے قاعدگی کا مسئلہ درپیش ہے اس لئے موبائل مشین کے ذریعے کوپن فراہم کرنے کی تجویز پر بھی عمل ہوگا۔

مسٹر یوٹی قادر نے بتایا کہ اگرراشن کارڈ میں کسی بھی قسم کی غلطی پائی جاتی ہے تو اسے آئندہ تین مہینوں کے اندر درست کرلینا ہوگا۔ کیونکہ جنوری سے نئے راشن کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ اب نئے بی پی ایل یا اے پی ایل راشن کارڈ حاصل کرنے کے لئے سرکاری دفتروں کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ بلکہ اس کے لئے آن لائن درخواست دینے کا طریقہ اپنایا جاسکے گا۔دیہی ترقیاتی محکمہ کی طرف سے اس سلسلے میں منظوری مل گئی ہے۔البتہ شہری بلدی ادروں سے ابھی اس کی منظوری ملنا باقی ہے۔ اب راشن کارڈ فراہم کرنے کا کام ایک مقررہ وقت کے اندر ہی پورا کردیا جائے گا۔ یعنی سکال یوجنا کے تحت اب درخواست گزار کو ایک ہفتے کے اندر راشن کارڈ دستیاب ہوگا۔انٹرنیٹ کے ذریعے راشن کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔اس کے علاوہ اب راشن کارڈ فراہم کرنے کا اختیار محکمہ غذا او ر سول سپلائی کے بجائے دیہی علاقوں میں متعلقہ گرام پنچایت کو ہی حاصل رہے گا۔


Share: